اہم خبریں

انوپم کھیر وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار انوپم کھیر وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اپنی آنے والی فلم ’وجے69‘ کی شوٹنگ کے دوران گر شدید زخمی ہو ئے ، ان کندھے میں چوٹ آئی ہے ان کے کندھے پر پٹی بندھی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں کیپشن میں لکھا کہ آپ اسپورٹ فلم کریں اور زخمی نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے مجھے بہت تکلیف ہے مگر جب پٹی باندھنے والے دوست نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان اور ہریتک روشن کے بھی اسی طرح کندھے پر پٹی باندھ چکا ہے تو میرا درد کم ہوگیا،فلم کچھ دن بعد دوبارہ شروع ہوگی واضح رہے کے وہو اپنی نئی فلم وجے 69 میں بزرگ سائیکلسٹ کا رول ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں