اہم خبریں

بشریٰ انصاری نے طلا ق بعد دوسری شادی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری سیئنر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلا ق بعد دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ تو تسلیم کیا کے انہوں نے شادی کی ہے لیکن یہ نہیں بتا یا کہ کس سے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا جو ہرکسی کو نہیں ملتا، اس عمر میں دوسری شادی یا دوسری محبت کو معاشرہ قبول نہیں کرتا لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں ہوا ،بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کی خبریں تو گر گردش کرتی رہیں لیکن اقبال حسین نے اس کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 36 سال بعد اپنے شوہر سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے طلاق لے لی تھی ۔

متعلقہ خبریں