کلکتہ(نیوز ڈیسک) بنگالی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق،ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا نے شوٹنگ مکمل کرکےآن لائن بائیک رائیڈ بک کی تاکہ اپنے والدکے گھر جا سکیں ، دوران سفر موٹرسائیکل کو اچانک بریک لگانے پر موٹر سائیکل بیٹھی سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر چل بسیں ، پولیس نے فوراً ایکشن لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ بنگالی اداکارہ کئی ٹی وی شوز اور ٹی وی ڈراموں میں حصہ لے چکی ہیں۔
