لاہور (اے بی این نیوز)عفت عمر پاکستان کی بہترین اداکاراؤں، ماڈلز اور مشہور میزبانوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں اور خدمات بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان کی ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں۔عفت عمر نے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1990ء میں کیا۔ ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جب انہوں نے ڈرامہ سیریل محبت آگ سی میں آپا جی کا کردار ادا کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔اداکاری کے علاوہ وہ ماڈلنگ فوٹو شوٹ اور ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کرتی نظر آتی ہیں۔عفت عمر کو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ وہ پاکستان میں حقوق نسواں کی حمایت کرتی ہیں اور لوگ اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
