اہم خبریں

کپتان نے پی ٹی آئی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے میرا گانا استعمال کیا،یہ میرے لیے اعزاز ہے ، عاصم اظہر

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی خواتین کی حوصلہ افزائی کےلئے اپنا گانا استعمال کرنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جو گانا دل سے لکھا اور گایا ،کپتان نے ا سکو ان خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے شیئر کیا جو پاکستان کیلئے کھڑی ہوئیں یہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ویڈیو شیئر کی جس بیک گراؤنڈ میں ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ کے لیے عاصم اظہر کی آواز میں گایا گانا چل رہا تھا ۔ اس ویڈیو میں پی ٹی آئی خواتین کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کے مختلف کلپس دکھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں