اہم خبریں

میاں بیوی کے رشتے میں مرد کوبالاتر نہیں ، برابر ہونا چاہیے، شعیب ملک مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں مرد کوبالاتر نہیں بلکہ برابر ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی مرضی ہے زندگی میں جوبننا چاہے بنے،میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا حافظ قرآن ہو اور سب کی عزت کرنے والا بنے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے اپنی شہرت کی وجہ ثانیہ مرزا کو قرار دیدیا،شادی پر میڈیا کی جانب سے ثانیہ مرزا کی وجہ سے شہرت ملی کیونکہ ثانیہ مرزا ایک مشہور ٹینس سٹار ہیں، میاں بیوی کے رشتے میں مرد کا بالاتر نہیں بلکہ برابر ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں