اہم خبریں

عروسہ قریشی نے سسرال والوں کو خوش رکھنے کے ٹوٹکے بتا دیئے

لاہور (اے بی این نیوز)مقبول اداکارہ عروسہ قریشی نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیا گھر سدھار جانے سے پہلے ’فیمنزم‘ سے متعلق اپنی سوچ صاف کریں اور یہ فیصلہ کرلیں کہ شادی کے بعد انہیں جوتے اٹھانے ہیں کہ نہیں۔اداکارہ عروسہ قریشی نے نئی نویلی فرضی دلہنوں کو نئے گھر جاکر سسرال والوں کو عزت دینے اور بدلے میں عزت لینے کی مفید تجاویز دیں اور بتایا کہ یہ پرانا اصول ہے کہ عزت کے بدلے ہی عزت ملتی ہے۔انہوں نے نئی نویلی فرضی دلہنوں کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ شادی کے بعد ایک نئے گھر میں جائیں گی، جس طرح کوئی بھی بچہ نئے اسکول جاتا ہے تو پہلے ہی دن ہر چیز نہیں سیکھ پاتا، اسی طرح لڑکیاں بھی شادی کے بعد نئے گھر جاکر پہلے دن سب کچھ نہیں سیکھ پاتیں۔عروسہ قریشی نے لڑکیوں کو کہا کہ جس طرح اسکول میں سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، اسی طرح نئے گھر میں جاکر وہاں کی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں