اہم خبریں

پاکستان کو جنوبی ایشائی ممالک میں شامل نہ کرنے پر ’ممبئی فلم فیسٹیول‘ کو تنقید کا سامنا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ثقافت اور فن کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے کا دعویٰ کرنے والے ’ممبئی فلم فیسٹیول‘ کو جنوبی ایشیائی ممالک کے اہم ممالک کی فہرست سے پاکستان کو نکالنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ممبئی فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد ہر سال بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں ہوتا ہے، جس میں پورے خطے کے ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔اس فلم فیسٹیول کا مقصد فلم اور سینما کے ذریعے خطے میں امن و ثقافت کو فروغ دینا ہے، ماضی میں اس فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کو بھی جگہ دی گئی۔رواں سال فلم فیسٹیول کی جاری کردہ جنوبی ایشیائی ممالک کی فہرست میں ’افغانستان، میانمار، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹال، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا‘ کو شامل کیا گیا، تاہم پاکستان کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں