اہم خبریں

کترینہ سے اچھی ملی تو دوسری کرلیں گے؟ وکی کا دلچسپ ردعمل

ممبئی (اے بی این نیوز)بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ان کا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔ بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پر وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ’ذرا ہٹ ذرا بچ کے‘ کی ٹریلر ایونٹ تقریب کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس دوران ایک صحافی نے وکی سے سوال کیا کہ اگر کبھی کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو کترینہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلیں گے؟صحافی کا سوال سن کر پہلے تو وکی اور سارہ علی خان اپنی ہنسی نہ روک پائے پھر صحافی کو گھورتے ہوئے یاد دلایا کہ مجھے شام میں گھر بھی جانا ہے، ایسے الٹے سیدھے سوال پوچھ رہے ہو، بچہ ہوں ابھی میں بڑا تو ہونے دیں۔ بعد ازاں ہنستے ہوئے واضح کیا کہ میرا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں