اہم خبریں

پاکستانی اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ 100 فلورز آف گاڈ کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ 100 فلورز آف گاڈ کی نمائش مزید آگے بڑھا دی گئی ، شائقین کو مزید انتظار کرنے پڑے گا، فلم اب عید الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے یہ ایک ایکشن تھرلر،سائنس فکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہے ، فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے سے تعلق رکھنے والے نوجوان اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے ۔اس پاکستانی فلم کے لیے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں نے آواز دی ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر،بشریٰ انصاری، اقرا عزیز، میرا ، نادیہ جمیل، انعم زیدی، شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں