اہم خبریں

سندھی اداکارہ شبیراں چنا کا انتقال،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اظہار افسوس

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھی اداکارہ شبیراں چنا کا انتقال،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار افسوس کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ آرٹسٹ شبیراں چنا کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں، ان کا شمار سندھ کی نامورسینئر اداکارائوں میں ہوتا ہے ، 24 اپریل کو نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں حادثے کی وجہ سے اداکارہ شبیراں چنا کی صحت خراب تھی ۔ واضح رہے کہ سندھی اداکارہ شبیراں چنا اور ان کی بیٹی نادیہ چنا حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اداکارہ شبیراں چنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار ۔

متعلقہ خبریں