اہم خبریں

پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے منگنی کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) خوبصورت بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منگنی کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔تفصیلات کے مطابق منگنی کی تقریب دہلی کے مشہور کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی،جس میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے ہی شرکت واضح رہے کہ وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے بھی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی ۔ جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔کئی بھارتی سیاستدان سمیت بالی وڈ شخصیات بھی تقریب بھی منگنی کی تقریب میں موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں