بمبئی (نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔راکیش ساونت کو چیک باؤنس معاملے میں گرفتارکیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی تین سال قبل کی گئی شکایت کی بنیاد پر کی ۔ راکیش کو22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ راکیش ساونت نے تین سال قبل ایک تاجر کیساتھ لین دین کا معاملہ کیا تھا جس میں راکش اپنے وعدے پر پورا نہ اتر سکے ۔ تاجر کی شکایت پر وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ راکیش کو اِس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتارکرلیا گیا
