اہم خبریں

صباقمر کو پھیپھڑوں کا انفیکشن ،حالت ناساز،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ صباقمر کو پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوگیا،حالت ناساز،تصویر سوشل میڈیا پر واپر وائرل ۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صباقمر حالت ناساز،کچھ دیر قبل ان کی طرف سے لگائی گئی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو پریشان کر دیا جس میں انہوں نے بتانا کہ سیٹ پر دھواں پیدا کرنے لیے ڈیزل استعمال کیا گیا ، میں نے منع کیا لیکن کسی نے میری نہیں سنی ۔ انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں ڈریپ بھی لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل کے دھوئیں کی وجہ سے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہو گیا ہے ، میں بہت برا محسوس کر رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں