کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عزیقہ ڈینئل نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر، عزیقہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے اپنے ملک کی خاطر سیاست میں کودنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی سے ملاقات میں معروف پاکستانی اداکارہ عزیقہ ڈینئل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ماڈل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر زیدی کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا، “ہمیں اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر واپس لانے کیلئےوزیر اعظم عمران خان کے دور کو واپس لانا ہوگا۔ تبھی ملک کی ترقی اور عوامی فلاح مماکن ہے ۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے عزیقہ کا پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمران جماعت کے بارے میں ان کا ویژن اور سمجھنا ایک خوشگوار حیرت ہے۔تصاویر میں زیدی کو گلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لپیٹ کر ماڈل کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔27 سالہ اداکارہ نے ماضی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بھرپور حمایت کی۔حال ہی میں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد اسلم خان کی دعوت پر افطار میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ایم این اے آفتاب حسین صدیقی، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج، دیگر قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی۔عزیقہ ڈینیل ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے نور جہاں، ملال یار، اور تیرا غم اور ہم میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی۔وہ کراچی میں رہتی ہیں اور اداکاری سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے کیبن کریو میں بھی تھیں۔
