اہم خبریں

بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر نیتن منموہن مختصرعلالت کے بعد چل بسے

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر نیتن منموہن ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیتن منموہن کو گزشتہ ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج چل بسے۔

متعلقہ خبریں