اہم خبریں

بھارتی اداکارہ عرفی جاویدساتھی اداکار شیزان خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ عرفی جاوید ساتھی اداکار شیزان خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے بھی اپنی قیمتی جان نہ دیں۔ عرفی جاوید نے کہا کہ شیزان خان نے ہوسکتا ہے کہ تونیشا شرما کے ساتھ دھوکا کیا ہو، لیکن تونیشا کی موت کا الزام اس پر عائد نہیں کیا جاسکتا۔تونیشا اور شیزان بھارتی ٹیلی ویژن کے ڈرامے علی بابا داستان کابل میں اکٹھے کام کررہے تھے، جہاں گزشتہ ہفتے تونیشا نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی اور شیزان آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کے کیس میں زیر حراست اور اس معاملے میں ملزم ہیں۔

متعلقہ خبریں