کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ نے بھی وفات کی تصدیق کر دی ، اُن کا کہنا ہے کہ مرحوم عارضہ قبل میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں اُن کا آج صبح انتقال ہوا ۔ واضح رہے کہ مرحوم شبیر رانا یوٹیوبر ازلان شاہ کے والد تھے۔
