اہم خبریں

پٹھان اب بنگلہ دیش میں بھی ریلیز ہوگی، ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار شارخ خان کی ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم پٹھان اب بنگلہ دیش میں بھی ریلیز کی جائی گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ’پٹھان‘ 12 مئی کو ریلیز ہو گی ڈسٹریبوشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1971ء کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم ہو گی ، پٹھان نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا ،بنگلا دیشی عوام بھی اب یہ فلم دیکھ سکیں گے ۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کی طرف سے بنائی گئی پٹھان فلم میں دیپیکا پڈکون ، شاہ رخ خان اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں