اہم خبریں

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیلئے سرگرم

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے لیے سرگرم ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرنے کی تیاریاں مکمل معروف ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ہمراہ خواتین کی نمائندگی کریں گی، دونوں اداکارائیں خواتین کے حوالے سے پراجیکٹ پر کام کریں گی ۔


اس حوالے سے بھارت میں فرانس کے سفیر ایمانوئیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کانز فلم فیسٹیول میں انوشکا شرما کے ڈیبیو کی خبر دی ، انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ویرات اور انوشکا کے ساتھ ایک اچھی میٹنگ رہی ،انوشکا سے کانز فلم فیسٹیول کے سفر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollyBachhan (@bolly_bachhan)

متعلقہ خبریں