اہم خبریں

اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش،شوبزسیلیبرٹیزکی مبارکباد

لاہور(نیوزڈیسک)شوبزانڈسٹری چھوڑکر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، نور بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کو بیٹے کے پیدائش کی خوشخبری دینے والی نور بخاری نے بتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام ’’محمد علی رضا‘‘ رکھا ہے۔انہوں نے قرآنی آیات کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے درخواست کی کہ محمد علی کو اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔نوربخاری کی پوسٹ پر شوبز سیلیبرٹیز سمیت دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

https://youtu.be/6wJ7uWIYveE

متعلقہ خبریں