بمبئی (نیوزڈیسک)معروف فلم سٹار سلمان خان نے ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ یواے ای کافی محفوظ ہے ۔ بھارت میں قتل کی دھمکیاں اور عدم سکیورٹی کے باعث سلمان خان بہت پریشان ہیں ۔ بھارت میں سکیورٹی کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے ۔ جبکہ دبئی میں کسی قسم کی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ دبئی میں اپنے آپ کو مکمل محفوظ محسوس کرتا ہوں۔بھارت کے حالات سے اب میں خود بھی خوفزد ہ ہوں۔ سوچ رہا ہوں کہ دبئی منتقل ہوجائوں ۔















