اہم خبریں

قتل کی دھمکیوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے، سلمان خان

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی پے در پے دھمکیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انٹرویو میں اداکار نے دھمکیوں پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو خود بھی دھمکیوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے اور اب ان کیلئے یہ بات ناممکن ہوگئی ہے کہ وہ بائیک چلائیں یا ایک اکیلے سفر کریں۔سلمان خان نے بتایا کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو پھر مجھے میری سیکورٹی سے مسئلہ ہوتا ہے، سیکورٹی کی گاڑیاں دوسری گاڑیوں کیلئے مسئلہ بناتی ہیں اور لوگ عجیب طریقے سے مجھے گھورتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ سیکورٹی کے حوالے سے مجھے جو بتایا جاتا ہے میں اس پر عمل کرتا ہوں اور میں اس میں بہت احتیاط کرتا ہوں، میں ہر جگہ مکمل سیکورٹی کے ساتھ جاتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ضرور ہوگا چاہے میں کچھ بھی کرلوں لیکن مجھے اپنے رب پر بھروسہ ہے۔

متعلقہ خبریں