کراچی (نیوزڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ غزل صدیق نے انکشاف کیا 2002 کے بعدٹی وی چینلز پر مارننگ شوز اور ٹاک شوز کے دوران انہوں نے شادی کرلی ۔ عزل صدیق نے ایک انٹرویو میںاپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خوشگوار لمحات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کس طرح شادی کی شوبز سے دوری کیوں اختیار کی،شوہر کے کہنے کے باوجود میرا دل دوبارہ اداکاری کی طرف مائل نہ ہوسکا،میرا اپنا دل شوبز سے بھر گیا تھا۔معروف اداکارہ غزل صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نہ صرف ان کی بلکہ تمام خواتین کی بے حد عزت کرتے تھے، کیوں کہ وہ بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرکے وطن لوٹے تھے۔ غزل صدیق کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ شوہر کو ’اَدَا‘ یعنی بھائی کہا کرتی تھیں۔ شوہر سے پہلی تفصیلی مگر مختصر گفتگو میں ہی ان کا خیال تبدیل ہوگیا۔
