ممبئی(نیوزڈیسک)منشیات اسمگلنگ کیس میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار بھارتی اداکارہ کریسن پریرا نے کہاہے کہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی۔شارجہ کی جیل سے رہائی کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کریسن پریرا نے انکشاف کیا کہ دوران قید انہیں بال دھونے کے لیے کوئی صابن یا شیمپو تک نہیں دیا گیا اس لیے مجبورا! سرف سے بال دھونے پڑے۔ بھارتی اداکارہ نے کہاکہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں۔واضح رہے کہ کریسن پریرا کو رواں ماہ کے آغاز میں ان کے پاس موجود ایک تحفے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد شارجہ ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش میں اداکارہ کو دھوکے سے شارجہ بلانے اور منشیات کیس میں پھنسانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد بھارتی اداکارہ کریسن پریراکو ایک ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
