اہم خبریں

مرزا ملک شو میں ثانیہ مرزا کی گلوکاری، شعیب ملک بھی حیران رہ گئے

دبئی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے پروگرام کا نیا پرومو جاری کردیاگیا۔مرزا ملک شو کی دوسری قسط میں ہمایوں سعید مہمان ہیں، قسط کا پرومو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔پروگرام میں پاکستان کی سپر جوڑی نے ہمایوں سعید سے نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کی ادائیگی کے متعلق بات کی۔ایک سیگمنٹ میں شعیب ملک نے پنجابی گانے کے کچھ بول پڑھے جس پر ثانیہ مرزا نے فوراً گانا پہچان لیا اور گا کر سنایا۔قومی کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ کی گلوکاری اور دلربا انداز پر خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

متعلقہ خبریں