لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کی پہچان،، اداکار اور ہدایتکار شان باون برس کے ہوگئے، ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے کیرئیر کا آغاز چائلڈ سٹار کے طور پر کیا،ڈیڑھ سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،، بطور ہدایت فلمیں بھی بنائیں،، دوہزار سات میں فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
