اہم خبریں

عروہ حسین اور فرحان سعید میں گشیدگی کی خبریں دم توڑ گئیں، فیملی تصویر وائرل

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید میں گشیدگی کی خبریں دم توڑ گئیں ،دونوں خاندانوں کی تصویر شیئر کردی۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام تصویر شیئر کی ہیں جس واضح ہوگیا کہ دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں اب دوبارہ سے ایک ہوگئے ہیں۔ شیئر کردہ تصاویر میں لکھا ہے کہ ہم اپنے محافظ فرشتوں کے ساتھ! ما شاء اللہ۔واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے علیحدگی کی تمام افوہوں کو ختم کردیا۔

متعلقہ خبریں