اہم خبریں

ہیری پوٹر کا مرکزی کردار ادا کرنیوالے ڈینیل ریڈکلف ابو بن گئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ہیری پوٹر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینیل ریڈکلف والد بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیری پوٹر سیریز کی فلموں میں شہرت حاصل کرنے والے ڈینیل ریڈکلف اور ان کی اداکارہ دوست ایرن ڈارک ماں باپ بن گئے ، دونوں اداکاروں کی جانب سے بچے کی جنس اور اس کی پیدائش کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ،33 سالہ ڈینیل ریڈکلف اور 38 سالہ ایرن ڈارک کئی سالوں سے ساتھ ہیں اور ان کے یہاں بچے کی پیدائش مارچ میں متوقع تھی۔

متعلقہ خبریں