اسلام آباد (اے بی این نیوز )یو یو ہنی سنگھ، یہ نام اُس فنکار کا ہے جو سورج کی طرح چمکا لیکن پھر برسوں گرہن میں رہا۔ لیکن اب یہ ‘دیسی آرٹسٹ’ ایک بار پھر اپنی دلکشی پھیلانے کے لیے تیار ہے۔بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ہنی سنگھ نے میوزک انڈسٹری، اپنی بیماری، ذاتی زندگی اور واپسی سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھوٹی عمر میں کام کرنا شروع کیا اور ان کا کام کامیاب رہا اور چند سالوں میں وہ پنجاب میں اسٹار بن گئے۔ لیکن دہلی، ممبئی اور میٹرو شہروں میں کوئی خاص پہچان نہیں تھی۔اس کے بعد ہنی نے خود کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا اور خود کام کرنا شروع کردیا۔ وہ کہتے ہیں، “خود پر کام کرنے کے بعد، میں نے اپنا پہلا گانا براؤن رنگ لانچ کیا۔وہ کہتے ہیں، دلجیت سال 2009ء میں اپنے البم کے لیے میرے پاس آئے تھے۔ اس نے مجھے بطور میوزک پروڈیوسر سائن کیا۔ 2009ء سے 2010ء تک البم ڈیزائن کیا گیا اور اس میں ایک ہپ ہاپ گانا بھی رکھا گیا – ‘پنگا’، جو بعد میں کافی ہٹ ہوا لیکن البم ریلیز کے وقت دلجیت پہلے اسے ریلیز کرنے کو تیار نہیں تھے۔ہنی سنگھ تقریباً پانچ سال تک اسکرین سے لاپتہ رہے۔ لیکن اس کے لیے سب سے بڑی راحت یہ تھی کہ اس کے قریبی عزیزوں نے اسے کبھی نہیں چھوڑا۔ وہ کہتے ہیں، “سات سال تک میرے پرستار میرے ساتھ کھڑے رہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ہنی سنگھ 3.0 کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ہنی سنگھ بتاتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر گئے تھے، جب انہیں پہلی بار اس بیماری کا جھٹکا لگا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ “اس وقت ہم امریکہ میں ایک شو کر رہے تھے، میں اسٹیج پر پرفارم کر رہا تھا۔ لیکن میری طبیعت اس قدر بگڑ گئی کہ مجھے جاری شو چھوڑنا پڑا۔ اس کے علاوہ اسٹار پلس پر ایک ریئلٹی شو چل رہا تھا، جو بند کرنا پڑا۔ مجھے نفسیاتی علامات کے ساتھ بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی۔ یہ صرف ڈپریشن یا اضطراب ہی نہیں تھا، یہ اس سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ ایک خوفناک ذہنی صحت کا مسئلہ تھا جس نے مجھے بری طرح ہلا کر رکھ دیا تھا، میں نے گھر والوں سے کہا کہ اب کام نہیں ہو سکے گا، مجھے گھر لے چلو، کیونکہ میں معاہدے کا پابند تھا، گھر والوں نے کہا کہ مقدمہ ہو جائے گا، لیکن میں نے کہا جو چاہے ہو، مجھے بس گھر جانا ہے۔ “اس ٹور کے دوران کچھ ایسا ہوا کہ ہنی سنگھ اسٹیج پر موجود تھے۔ اس نے ایک گانا بھی پیش کیا تھا لیکن وہ دوسرے گانے کے بیچ میں ہی رک گئے۔ وہ مزید گانے کے قابل نہیں رہے، پھر فرح خان، ابھیشیک اور دیپیکا پڈوکون بیک اسٹیج سے ڈانس کرتے ہوئے آئے اور انہیں اسٹیج سے اس طرح لے گئے جیسے یہ ایک اداکاری ہو۔ اپنی بیماری کے بارے میں ہنی کا کہنا ہے کہ ’یہ بیماری اتنی بڑی تھی کہ مجھے خود ٹھیک ہونے میں پانچ سال لگے۔نیٹ فلکس پر ہنی سنگھ کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی بنائی جا رہی ہے۔ ہنی نے اس دستاویزی فلم میں ان سات سالوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ وہ کہتے ہیں، “جب میں اب لوگوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے، لیکن گھر والے اس پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ڈیڑھ سال تک میں ایک دیوانے کی طرح زندگی گزارتا رہا۔ میرا معاملہ اس حد تک خراب ہو گیا تھا۔”ہنی خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں جن کو ایک ایسا خاندان ملا جس نے ان کو نہیں چھوڑا اور ہر قدم پر ساتھ دیا۔
