اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محب مرزا اور صنم سعید کا عید پر خوبصورت انداز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں نے کافی عرصے تک شادی کو خفیہ رکھا لیکن گزشتہ ماہ انہوں نے شادی کی تصدیق کردی ، شادی کی خبر عام ہونے کے بعد محب مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ صنم سعید کے ہمراہ یہ پہلی پوسٹ شیئر کی گئی جس میں صنم سعید اور محب مرزا خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں ان کا موڈ بھی خوشگوار لگ رہا ہے جس سے دنوں کی محبت چھلک رہی ہے ، محب مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں صنم سعید کے ساتھ اپنے رشتے کو رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی ہے