اہم خبریں

پاکستانی اداکارہ کومل رضوی کی علی اُپل سے شادی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و نغمہ نگار کومل رضوی کی شادی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق41 سالہ کومل رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کیں جنہیں بہت سراہا گیا جن میں مایوں، ڈھولکی اور شادی و رخصتی کی تصاویر شامل ہیں ان کی شادی سادگی سے ہوئی ،صرف قریبی رشتہ داروں کو ہی بلایا گیا ، شادی پر کومل رضوی کو سُرخ لہنگے اور دُلہا کو سفید شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے ،ڈھولکی روایتی پیلے، سنہری اور سفید رنگ کا غرار ا پہننا تھا۔


کومل رضوی کی شادی امریکا میں مقیم سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی سابقہ شوہر سے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے 2019 میں طلاق ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں