نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈاداکارہ اکنکشادوبے نے کیوں خودکشی کی وجہ سامنے آگئی ، ویڈیوبیان سوشل میڈیاپروائرل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینےبھارتی اداکارہ اکنکشا دوبے ورنسائی میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حال میں پائی گئیں جبکہ اداکارہ کی موت سے کچھ روزبعدپولیس نے اداکارہ کے بوائے فرینڈسمرسنگھ کوگرفتارکرلیاتھا ،لیکن اب اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بہتے آنسووں کے ساتھ کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی لیکن میں اب اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتی۔اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار سمر سنگھ ہیں ۔
