ممبئی(اے بی این نیوز)بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے سر سے خطرات کے بادل نہ چھٹ سکے اداکار کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ای میل کے زریعے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔اس مرتبہ لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے ساتھ راکھی ساونت کو بھی اس معاملے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ راکھی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔