اسلام آباد (نیوزڈیسک)بالی وڈ کی کاسٹنگ ڈائریکٹر و اداکارہ آرتی متل کو ممبئی پولیس نے جسم فروشی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے جسم فروشی کی اطلاعات پر خفیہ آپریشن کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 2 ماڈلز کا 60 ہزار بھارتی روپے میں پولیس ایجنٹ سے معاوضہ طے کیا تھا اور ماڈلز کو 15، 15 ہزار روپے دینے کی بات کی تھی تاہم پولیس نے گورے گاؤں میں ہوٹل سے اداکارہ اور دو ماڈلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔