اہم خبریں

دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کوچیلا میں گلوکار علی سیٹھی نے پسوڑی گاکر اپنےفن کی دھوم مچا دی

کیلیفورنیا(اے بی این نیوز      )کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کوچیلا میں گلوکار علی سیٹھی نے پسوڑی گاکر اپنےفن کی دھاک بٹھادی۔کوچیلا کے پلیٹ فارم پر علی نے پسوری کو پیش کیا جسے سننے والوں نے خوب پسند کیا۔علی نے اس گانے کو بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پرفارم کیا۔علی سیٹھی کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی گلوکار دلجیت دو سانجھ نے بھی کوچیلا فیسٹیول میںپرفارم کیا۔انہوں نے خاص پنجابی انداز کو اپناتے ہوئے اپنی میوزیکل پرفارمنس کو پیش کیا، اس یادرگار پرفارمنس کی جھلکیوں کو دلجیت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔ پاکستانی گلوکار، کمپوزرعلی سیٹھی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والا گاناپسوڑی جو انہوںنے گذشتہ سال کوک اسٹوڈیو میں گلوکارہ شائے گل کے ساتھ گایا تھا اس گیت نے دنیا بھر میں مقبولیت کے بہت سارے ریکارڈز توڑڈالے تھے،یہ ہی وجہ ہے کہ اس سال دنیا کے سب سے بڑے میوزک اینڈ آرٹ فیسٹول کوچیلا میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پرفارم کیا علی سیٹھی کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اسٹیج پر جو اسکرین نصب کی گئیں تھیں اس پر اردو میں علی سیٹھی لکھا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں