کراچی( اے بی این نیوز ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا خواب پورا ہونے پر مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی۔ماہرہ خان پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور وہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےقرار رہتے ہیں۔ماہرہ خان ہمیشہ اپنے مداحوں سے گرم جوشی سے ملتی ہیں اور اس ہی لئے وہ شائستہ اور خوش مزاج اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ماہرہ اپنے مداحوں سے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے سے بھی کبھی انکار نہیں کرتیں۔
