لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکار و ہدایت کار شہریار منور سہیل جاوید پر برس پڑے ، مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار شہریار منور کو شدید غصے میں دیکھا جاسکتا ہے، شہریار منور ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کررہے ہیں ۔شہریارمنور کو اس ویڈیو میں ڈائریکٹر کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہےمداح پریشان ہیں کہ کیا یہ سچ میں لڑائی ہے یاپبلسٹی سٹنٹ ہے ۔ اس حوالے سے مداحوں نے ملےجلے تبصرے کیے ہیں لیکن زیادہ تر نے اسے ڈرامہ ہی کہا ہے ۔















