کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ قدسیہ علی نے ساتھی اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عاجزانہ طبیعت رکھتی ہیں اور ایک پیارے دل کی مالک ہیں۔ حال ہی میں قدسیہ علی نےایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے نامور اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بات کی۔ پی پی آئی کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت عاجز اور شائستہ ہیں، جب میں کسی مسئلہ کا شکار ہوتی ہوں تو ان سے رابطہ کرتی ہوں، وہ میری صحیح رہنمائی کرتی ہیں اور مجھے بتاتی ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سجل سے دوستی میری خوش قسمتی ہے، میں اتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے آگے کیسے چلنا ہے۔انکا مزید کہا تھا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو آپ سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے لیکن سجل علی ایسی نہیں ہیں۔
