ممبئی ( اے بی این نیوز )بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اداکار نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سیٹ پر بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے، ان کے چہرے، ہاتھ اور کہنی پر زخم آئے ہیں۔دوسری جانب سنجے دت نے ٹوئٹ کرکے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔ان کاکہنا تھاکہ میں فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جہاں میرے مناظر کی عکس بندی میں زیادہ احتیاط برتی جا رہی ہے۔
