لاہور(نیوزڈیسک) بالآخر ڈھلتی جوانی میں پاکستانی اداکارہ میرا کو بھی دولہا مل گیا،اس حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہیں پسند کا شوہر مل گیا ہے چاہنے والے جلد شادی کی خبر سنیں گے۔اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں ہوتا فلمی صنعت میں بہتری لانا ممکن نہیں ہے کیونکہ انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔میرا نے کہا کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ موبائل میں ہی سب کچھ مل جائے لیکن فلم انڈسٹری کے ذمہ داران اور حکومت کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سےلوگ سینما کی طرف متوجہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔
