ویرات ڈیٹس کبھی نہیں بھولتے، انوشکا نے شادی کی اصل وجہ بتادی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ ویرات کی یاداشت سے بہت متاثر ہوں،یہ ڈیٹس کبھی نہیں بھولتے ، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ادارکارہ انشوشکاشرما نے ایوارڈ شو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی اصل وجہ بتا دی، ویرات کی بہترین یادداشت سے میں بہت متاثر ہوں ،شادی سے قبل میں ویرات کی یادداشت سے بہت متاثر ہوئی اس لیے میں نے سوچا ان کی اچھی یادداشت میرے لیے بہت بہت فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ میری یاداشت اچھی نہیں۔ ویرات کوہلی تاریخیں کبھی نہیں بھولتے ،ویرات کوہلی نے بھی اقرارکیا کہ اس لیے اہم تاریخیں انوشکا شرما مجھے ہی بتاتی ہیں۔