’شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘عائشہ کا شعیب سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان آمنہ عیسانی نے اداکارہ سے شعیب ملک اور ان کے فوٹوشوٹ کے بعد سامنے آنے والی افواہوں سے متعلق سوال کیا جس پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاؤسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔دوران انٹرویو اداکارہ نے ماں بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ بطور ماں زندگی گزارنے کی خواہش ہے، چاہتی ہوں شادی ہو جائے اور میرے بچے بھی ہوں لیکن یہ چونکہ اللہ کے ہاتھ ہے میں تو انتظار نہیں کرسکتی لہٰذا 2 بچوں کو گود لوں گی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین کی جانب سے بھی تنقید کی گئی تھی۔