شعیب ملک کی فیملی اکھٹی ہوگئی، اذہان مرزا نے والد کیساتھ بیڈمنٹن میں پنجا آزمائی بھی کی

دبئی (نیوز ڈیسک)مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بیٹے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آگئیں، پوری فیملی اکھٹی ہوگئی ،اذہان مرزا نے والد کے ساتھ بیڈمنٹن میں پنجا آزمائی بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے بعد گھر واپس آگئیں ،بیٹے نے والد کے ساتھ خوب مستی کی اور کھیل میں مشغول رہے ، شعیب ملک نے ویڈیو بھی شیئر کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے ، شائد اس واضح ہے شعیب ملک اپنے بیٹے کو بیڈمنٹن میں آگے بڑھانا چاہتے ۔