اداکارہ میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)اداکارہ میرا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔میرا نے انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کیا۔اداکارہ نے عمرے کی دوران اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے سات تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔میرا کو ان تصاویر میں مسجد نبویؐ میں تلاوت قرآن پاک کرتے اور مسجدِ نبوی و خانہ کعبہ کی زیارت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔