پٹھان کی شاندار کامیابی ،آدتیہ چوپڑا نے فلم ٹائیگر ورسز پٹھان بنانے اعلان کا کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کے بعد ٹائیگر ورسز پٹھان بنانے کا فیصلہ ،سلمان خان اور شارخ خان ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اس فلم پر اگلے سال سے کا م شروع ہو گا۔فلمساز آدتیہ چوپڑا نے کہا کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی ،2 ہیروز کی کہانی پر مبنی فلم ہوگی جس کی کہانی شائقین کا بہت پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ ’ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد کیا گیا ہے ۔شارخ خان سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ایک ایکشن سین میں بھی نظر آئیں گے جس طرح سلمان خان کی پٹھان میں انٹری ہوئی اس طرح پٹھان میں ٹائیگر 3 میں جلوے دکھائیں گے ۔