روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ، اداکار شان شاہد پریشان

لاہور ( اے بی این نیوز       )پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔