کوئی شاہی خاندان کی رکن نہیں ،خود کو عام سی لڑکی ہوں، سارہ علی خان کا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار جھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کہا کہ میں عام سی لڑکی ہوں ، اپنے آپ کو شاہی خاندان کی رکن نہیں سمجھتی ۔تفصیلات کے مطابق اپنے انٹر ویو میں سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کہتے ہیں تو مجھے مضحکہ خیز لگتا ہےمیں کوئی شاہی خاندان کی رکن نہیں ،مجھے نہیں معلوم شاہانہ کا مطلب کیا ہے ،میں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ جوہو میں اپنی والدہ کے ساتھ ہی گزارا کبھی کبھی اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا جاتی ہوں ۔