ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

نئی دہلی(نیوز ڈسک) بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ،فلم 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم ’ پونین سیلون 2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، یہ یہ تامل فلم ’ پونین سیلون 1 کا سیکول ہے ،گزشتہ روز ٹریلر اور میوزک البم لانچ تقریب میں ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فلم میں ملکہ نندنی کا کردار نبھانے والے ایشوریا رائے روایتی گلابی لباس میں نظر آئیں۔واضح رہے کہ یہ فلم پونین سیلون کا لقب پانے والے بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ ’ راجا راجا چولا‘ کی زندگی پر مبنی ہے ۔