بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز ’تالی‘ کی ڈبنگ مکمل کرلی

ممبئی ( اے بی این نیوز   )بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی آنے والی ویب سیریز ’تالی‘ کی ڈبنگ مکمل کرلی۔سشمیتا نے انسٹاگرام پر فلم عملے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ڈبنگ کے ساتھ پرومو کی عکسبندی بھی مکمل ہوگئی ہے۔چند روز قبل مکمل صحتیابی کے بعد سشمیتا نے فیشن شو میں واک کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔ 11 مارچ کو سشمیتا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب وہ روبہ صحت ہیں۔